اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: سوشل میڈیا کے سبب 43 برس بعد اپنوں سے ملاقات - پنچو بائی

مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع میں 43 برس قبل اپنوں سے بچھڑنے کے بعد ایک معمر خاتون سوشل میڈیا کے سبب اپنوں کے پاس امراوتی پہنچ گئی ہیں، یہ خاتون ہندو مذہب کی پیروکار تھیں جن کی 43 برسوں تک ایک مسلم خاندان دیکھ بھال کر رہا تھا۔

panchu bai met her family after 43 years through social media
مدھیہ پردیش: سوشل میڈیا کے سبب 43 برس بعد اپنوں سے ملاقات

By

Published : Jun 25, 2020, 9:27 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کے نور خان کو 43 برس قبل جنگل میں ایک بوڑھی خاتون ملیں جنہیں وہ اپنے گھر لے آئے اور انہیں اپنے گھر کا فرد بنا لیا لیکن سوشل میڈیا کی وجہ سے 43 برس قبل اپنوں سے بچھڑنے والی خاتون آج اپنوں کے پاس امراوتی پہنچ گئی ہیں۔

مدھیہ پردیش: سوشل میڈیا کے سبب 43 برس بعد اپنوں سے ملاقات

نور خان نے جب اس معمر خاتون کو جنگل میں پایا تھا تو اس وقت انہیں اپنے گھر کا پتہ نہیں معلوم تھا جس کے بعد نور خان اس خاتون کو اپنے گھر لے آئے اور اپنوں کی طرح انکی بھی دیکھ بھال شروع کردی، نور خان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے اسرار خان نے یہ ذمہ داری سنبھالی اور انہیں کسی قسم کی تکلیف نہیں پہنچنے دی۔

ایک دن سوشل میڈیا پر اسرار نے دادی سے کچھ سوالات کرتے ہوئے ایک ویڈیو اپ لوڈ کردیا جسے دیکھ کر دادی کے کنبے والے دموہ پہنچ گئے اور انہیں اپنے ساتھ گھر لے کر چلے گئے۔

اس خاتون کا نام پنچو بائی بتایا جارہا ہے اور 43 برس بعد دادی کے گھر لوٹنے سے انکے گھر والے کافی خوش ہیں۔

نیز انہوں نے مسلم خاندان کی اتنے برسوں تک دادی کی دیکھ بھال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ پرتھوی کمار شنڈے اور ان کے اہل خانہ نے دادی کے گھر واپس آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details