مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے ایم ایل بی کالج میں نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا- در اصل نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت طالبات کو طرح طرح کے پروجیکٹ بنانا ہے، جس میں فیلڈ ورک بھی شامل ہے۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کالج میں ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا اور اس ورکشاپ کے ذریعے بچوں کو خود روزگار کی طرف رجوع کیا جا رہا ہے تاکہ طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار کے ہنر سیکھ کر اپنے روزگار شروع کر سکیں۔
Workshop Under New Education Policy: نئی قومی ایجوکیشن پالیسی کے تحت ورکشاپ کا اہتمام - etv bharat urdu news
حکومت کی جانب سے نافذ نئی قومی تعلیمی پالیسی 2022 کو بھوپال کے ایم ایل بی کالج نے عمل میں لاتے ہوئے روزگار کے لئے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا، جس میں طالبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
نئی قومی ایجوکیشن پالیسی کے تحت ورکشاپ کا اہتمام
ایم ایل بی کالج میں چل رہی نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت ورکشاپ میں طالبات کے دو طرح کے مقصد پورے ہو رہے ہیں ایک تو یہاں طلبات خود روزہ کے ہنر سیکھ رہے ہیں اور دوسرا ان کا پروجیکٹ ورک بھی پورا ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سات روزہ ورکشاپ میں طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ بھوپال کے ایم ایل بی کالج میں چل رہی اس ورکشاپ میں طالبات کو جوٹ ورک، میشی ورک اور مشروم کی کھیتی کے بارے میں بتایا گیا اور اس پر ہی پروجیکٹ تیار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: