اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف جنید خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے جو نئی تعلیمی پالیسی سے بنائی ہے اس پر میٹنگ رکھی گئی تھی-
انہوں نے کہا کہ مرکز نے 484 صفحات پر مشتمل ایک ڈرافٹ تیار کیا ہے اور لوگوں سے اس پر اپنی رائے طلب کی ہے کہ ڈرافٹ میں کوئی ایسی بات تو نہیں جس سے ہمارے دستوری ڈھاچے کو نقصان پہنچ سکتا ہو-
انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں اچھی بات یہ ہے کہ پرائمری ایجوکیشن کے طالبات کو ان کی مادری زبان میں تعلیم دینے کی بات کہی ہے-