یہاں پانچ مئی صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بازار کھلنے لگی ہیں، تاکہ لوگوں کو سہولت مل سکے، وہیں انتظامیہ بھی لوگوں پر نظر بنائے ہوئے اور اس کے لیے ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔
انتطامیہ کی جانب سے دی گئی چھوٹ کے بعد کئی لوگ اس کا غلط استعمال کرتے بھی نظر آئے بازاروں میں گاڑیوں کی بھیڑ کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ہے، حالانکہ پولیس ٹو وہیلر گاڑٰوں کے ڈرائیوروں پر سختی کررہی ہے، لیکن اس کے باوجود ضلع میں لوگ ماحول بگاڑتے نظر آرہے ہیں، اور بازاروں میں ایسے لوگ چہل قدمی کرتے نظر آرہے ہیں جنہیں کوئی کام نہیں ہے۔