ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں آج کورونا وائرس کے 66 نئے کیسز کی تصدیق کیے جانے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد3401 تک پہنچ ہوگئی ہے اور ان میں سے 2577 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھر بھی لوٹ چکے ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بھوپال ضلع میں اب تک اس وبا کی وجہ سے 116 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ آج موصولہ 710 نمونوں میں سے 66 کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد اب یہ تعداد بڑھ کر 3401 ہوگئی ہے ۔ بھوپال میں 742 کورونا متاثرین کا استپال، کورنٹائن سنٹر اور ہوم آئیسولیشن میں علاج ہو رہا ہے۔ کورونا سے متاثر 36 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
وہیں ضلع اندور میں 'کووڈ 19' کے 44 نئے مریض سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5087 ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اب تک ان متاثرہ مریضوں میں سے 3،946 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور گھر چلے گئے ہیں۔
چیف میڈیکل اور ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر پروین جاڑیا نے بتایا کہ جانچ کئے گئے 1461 نمونوں میں 44 متاثر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 98،943 جانچ رپورٹ موصول ہوچکی ہیں جن میں سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5087 ہے۔
سی ایم ایچ او نے بتایا کہ کل 59 اور 60 سالہ دو مردوں ور ایک 63 سالہ خاتون سمیت تین اموات درج کی گئیں ، جس کے بعد وائرس سے اموات کی تعداد 258 ہوگئی ہے۔