ڈگ وجے سنگھ (Digvijay Singh) نے گذشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’نروتم مشرا (Narottam Mishra)، ڈبرا کے بس اسٹینڈ پر کنڈکٹرز سے 20 روپے وصول کرتے تھے تاہم اب وہ کلکٹر اور ایس پی سے پیسے بٹور رہے ہیں، میں انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا جبکہ انہیں ڈبرا بس اسٹینڈ پر کام کرنا چاہئے‘۔
قبل ازیں نروتم مشرا نے ڈگ وجے سنگھ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا تھا کہ ’سنگھ کو کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور پارٹی رہنما راہول گاندھی سے ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ وہ 'رام دھن' Ramdhun گانے پر ان کے خلاف فتویٰ دے سکتے ہیں‘۔
مشرا نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’یہ اچھا ہے کہ 'چاچا جان' اب رام دھن گائیں گے۔ سنگھ کو ایک بات ذہن میں رکھنا چاہئے کہ رام دھن گانے پر سونیا گاندھی جی یا راہل گاندھی جی کو ان کے خلاف فتویٰ جاری نہیں کرنا چاہیے‘۔