مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ سابق وزیراعلی کمل ناتھ بھلے ہی امرتی دیوی سے معافی نہ مانگیں لیکن عوام تین نومبر کو انہیں سبق سکھا دیگی۔ مدھیہ پردیش: نروتم مشرا کا کمل ناتھ پر طنز
ڈاکٹر مشرا نے اپنے سلسلے وار ٹویٹ میں لکھا ''طاقت کی پوجا کے اس مہاپروا میں گوالیار چمبل کے عوام کسی بھی عورت کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔
کملناتھ بھلے ہی امرتی دیوی سے معافی نہ مانگیں، عوام تین نومبر کو انہیں سبق سکھا دیگی۔''
انہوں نے کہا کہ ’’اب تو دگوجے جی بھی اشاروں ہی اشاروں میں کمل ناتھ کو وداعی کا اشارہ دینے لگے ہیں لیکن ابھی کمل ناتھ جی سمجھ نہیں پار ہے ہیں۔ آنے والی چار تاریخ کو وہ بھی سمجھ جائیں گے۔ کانگریس میں کمل ناتھ جی جس طرح سے مسلسل پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی اندیکھی کررہے ہیں، اس سے اب ان کی وداعی طے مانئے۔ جلد ہی ریاستی کانگریس میں قیادت کےلئے نئی جنگ چھڑنے والی ہے۔ کانگریس کا سورج اب غروب کی طرف ہے۔‘‘