اردو

urdu

ETV Bharat / city

’زندگی اللہ کی امانت ہے اسے برباد نا کریں‘

شہر بھوپال کے مفتی ابوالکلام نے کہا کہ 'زندگی اللہ کی امانت ہے، اسے خودکشی کے ذریعہ ختم نہ کریں۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے جسم کے ہرعضو کا حساب دینا ہوگا۔'

mufti abul kalam of bhopal city on suicide
مساجد کمیٹی دارالقضاء

By

Published : Mar 19, 2021, 9:57 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مساجد کمیٹی دارالقضا نے پریس کانفرنس بلا کر ملک میں بڑھتے خودکشی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔

شہر بھوپال کے مفتی ابوالکلام

جس میں شہر مفتی نے عوام سے کہا کہ انسانی جسم اور زندگی اللہ کی دی گئی امانت ہے، ایک نعمت ہے، ہمیں اللہ تعالی نے ایسا کوئی اختیار نہیں دیا کہ ہم اپنے جسم کو نقصان پہنچائیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے جسم کے ساتھ ایسا کوئی کام نہیں کرنا ہے جس سے ہمارے جسم کی ھیئت بدل جائے اسے اسلام ناجائز قرار دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنی جان کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر بہت سخت بات فرمائی ہے۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن ایسے شخص کو اسی کے حساب سے عذاب دیا جائے گا جو اپنے آپ کو خودکشی کرکے ختم کرتا ہے، مثلا اگر کوئی زہر کھا کر مرتا ہے تو قیامت کے روز اسے مستقل زہر کھانا پڑے گا اور اگر کوئی پھانسی لگا کر اپنے آپ کو ختم کرتا ہے تو اسے بھی پھانسی کے پھندے پر مستقل لٹکنا پڑے گا۔

شہر مفتی نے کہا کہ اسلام میں خودکشی کرنا حرام ہے چاہے وہ دیندار ہو یا غیر دیندار ہو مرد ہو یا عورت ہو بچہ ہو یا پھر بڑا ہو خود کشی کرنے والے کو اللہ معاف نہیں کرتا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا خودکشی کرنا سخت ترین گناہ ہے اس لیے خود کشی کرنا کسی بھی صورت میں جائز نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details