ونے ورما کو رائے پور میڈیکل کالج اسپتال میں تقریبا ایک ہفتے قبل جڑواں بچے بیٹا اور بیٹی پیدا ہوئے تھے، انہوں نے دو دن پہلے ان کا نام رکھا جس میں بیٹے کا نام كووڈ اور بیٹی کا نام کورونا رکھ دیا۔
کووڈ اور کورونا بنے بھائی بہن - mother kept her daughter name covid
ریاست چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور کے پرانی بستی کے باشندے ونے ورما اور پریتی ورما نے اپنے جڑواں بیٹے اور بیٹی کا نام کووڈ اور کورونا رکھا ہے۔
کووڈ اور کورونا بنے بھائی بہن
اس تعلق سے پوچھے جانے پر ونے ورما نے کہا کہ ابھی سب کے دل و دماغ میں کورونا چھایا ہے، ایسے میں لوگو ں میں کورونا کا خوف دور کرنے کے لئے بیٹے کا نام كووڈ اور بیٹی کا نام کورونا رکھنے کا فیصلہ کیا ۔
اس فیصلے کی سوشل میڈیا میں کچھ لوگوں نے جہاں حمایت کی ہے وہیں زیادہ تر نے اس پر تنقید کی ہے۔