اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: محمد رفیع کو ان کے گیتوں کے ذریعے یاد کیا جا ئیگا - مدھیہ پردیش کے محکمہ ثقافت

مدھیہ پردیش کے کلچرل ڈائرکٹوریٹ اس برس محمد رفیع کی سالگرہ کے موقع پر 24 دسمبر کو رویندر بھون میں ان کی یاد میں شام 7 بجے سے گیت کا پروگرام کروارہا ہے۔ اس پروگرام میں ممبئی کے مشہور گلوکار جوڑا سمیر داتے اور دیپالی سومیا کو دعوت دی گئی ہے۔

Mohammad rafi song will sing on his birthday ceremony
مدھیہ پردیش: محمد رفیع کو ان کے گیتوں کے ذریعے یاد کیا جا ئیگا

By

Published : Dec 23, 2019, 6:05 PM IST

مدھیہ پردیش کے محکمہ ثقافت کے ذریعہ منعقد پروگرام میں مشہور گلوکارمحمدرفیع کی سالگرہ کے موقع پر شاندار گیت پیش کئے جائیں گے۔

اس میں محمد رفیع کی یادگار گیت کئی برسوں سے گارہے گلوکار سمیر داتے سنائیں گے۔

اطلاع کے مطابق کلچرل ڈائرکٹوریٹ اس برس محمد رفیع کی سالگرہ کے موقع پر 24 دسمبر کو رویندر بھون میں ان کی یاد میں شام 7 بجے سے گیت کا پروگرام کروارہا ہے۔ اس پروگرام میں ممبئی کے مشہور گلوکار جوڑا سمیر داتے اور دیپالی سومیا کو دعوت دی گئی ہے۔

مسٹرسمیر داتے، مدھیہ پردیش کےاصل کلوکار ہیں اور اندور سے ان کا تعلق ہے۔ انہیں محمدرفیع مرحوم کے گائے ہوئے گانے کے لئے پوری دنیا میں بہت تعریف کی جاتی ہے۔ ایک طرح سے ان کو رفیع کی آواز کا نوجوان نمائند قرار دیا جاتا ہے، اپنی اہلیہ دیپالی اور تجربہ کار ساتھیوں کے ساتھ وہ کئی مرتبہ ملک وبیرون ملک کا دورہ کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت نے جلد بازی کی: کانگریس

دونوں نے ہندی اور گجراتی فلموں میں گیت گائے ہیں۔ سارے گاما جیسے بڑے ٹی وی شو میں بھی ان کی شراکت داری بہت پسندکی جاتی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details