اردو

urdu

ETV Bharat / city

عارف مسعود کو ہائی کورٹ سے ملی عبوری ضمانت - مدھیہ پردیش نیوز

بھوپال کے مرکزی حلقہ سے رکن اسمبلی عارف مسعود کو ہائی کورٹ سے راحت مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عدلیہ پر پورا بھروسہ تھا کہ سچائی کی جیت اور جھوٹ کی ہارہوگی۔

MLA arif masood
عارف مسعود

By

Published : Nov 27, 2020, 4:46 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے مرکزی حلقے سے کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود پر مذہبی بیانات کے ذریعے لوگوں کو بھڑکانے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ جس کے بعد انہیں ضلع عدالت سے ضمانت نہیں ملی، پھر انہوں نے ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی جس پر فیصلہ 25 نومبر تک محفوظ کرلیا گیا تھا۔

آج رکن اسمبلی مسعود کی عبوری ضمانت جبلپور ہائی کورٹ نے منظور کرلی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

جس پر عارف مسعود نے کہا کہ میں اپنے حامیوں کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے لیے دعائیں کیں، ساتھ ہی انہوں نے کانگریس پارٹی اور پارٹی کے رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید اپنے حامیوں سے کہا کہ ابھی ہماری لڑائی باقی ہے اس لیے ہمیں اس وقت کسی بھی طرح کے جلسے جلوس نہیں نکالنے ہیں۔

عارف مسعود نے کہا بھارت کی عوام کو اپنی عدلیہ پر بھروسہ رکھنا چاہئے کیونکہ ہمیشہ سچائی کی جیت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:

مرکزی حکومت کے خلاف ٹریڈ یونین کی ملک گیر ہڑتال

آپ کو یہاں واضح کرتے چلیں کہ رکن اسمبلی عارف مسعود کو فرانس کے خلاف کیے گئے احتجاج میں کورونا گائیڈ لائن کا خیال نہ کرتے ہوئے جلسہ کرنے اور اس جلسے میں بھڑکاؤ بیان دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details