ریاست مدھیہ پردیش اردو اکادمی 'محکمہ ثقافت' کے زیر اہتمام مدھیہ پردیش میں 'تلاش جوہر' کے تحت صحت نثر نگاری، فنکشن نگاری اور شاعری کے میدان میں ریاست کے ابھرتے ہوئے نئے لکھنے والوں کو اسٹیج فراہم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ایک اہم کوشش ہے۔
محکمہ ثقافت کے تحت ریاست کے مختلف علاقوں سے رجسٹریشن اور دوسرے ذرائع سے مقابلے میں حصہ لینے والے نثر نگاروں اور افسانہ نگاروں کو بھوپال مدعو کیا جائے گا اور ان میں سے بہترین قلمکاروں کا انتخاب کرکے ان کو اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔