اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: بارش کے لئے نابالغ لڑکیوں کو برہنہ کر گاؤں میں گھومایا - etv bharat madhyapardesh

آج کے جدید سائنسی دور میں بھی بھارتی سماج میں لوگ بڑے پیمانے پر توہم پرستی کے شکار ہیں۔ کچھ ایسا ہی مدھیہ پردیش کے داموہ ضلع میں دیکھنے کو ملا ہے، جہاں بارش کے لیے خواتین اپنی نابالغ بچیوں کو برہنہ کر کے پورے گاؤں میں گھمایا۔

Mp-damoh-mayank jain-andh viswas
مدھیہ پردیش: بارش کے لئے نابالغ لڑکیوں کو برہنہ کر گاؤں میں گھومایا

By

Published : Sep 7, 2021, 10:29 AM IST

Updated : Sep 7, 2021, 2:46 PM IST

داموہ: مدھیہ پردیش کے داموہ میں توہم پرستی کے شکار مقامی لوگوں نے بارش کے لیے معصوم بچیوں کو برہنہ کر کے پورے گاؤں میں گھمایا۔

داموہ کے دیہی علاقوں کے زیادہ تر لوگ زراعت پر منحصر ہیں۔ ان دنوں بارش نہیں ہونے کی وجہ سے دھان کی فصلیں سوکھ رہی ہیں۔ اس لیے گاؤں گاؤں اکھنڈ کیرتن اور خواتین کھیر ماتا مندر میں ٹوٹکا (Totka) کر رہی ہیں۔ مورتی کے اوپر گوبر لگایا جا رہا ہے۔ وہیں، داموہ ضلع کے جبیرہ بلاک کے امدر پنچایت کے دیہی حلقہ بنیہ گاؤں میں خواتین نے حد پار کر دی۔ عورتوں نے گاؤں کی نابالغ لڑکیوں کو مکمل طور پر برہنہ کر پورے گاؤں میں گھمایا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے بارش ہوتی ہے۔

ویڈیو دیکھیے

خواتین نے بتایا کہ ہم لوگوں نے کھیر ماتا رانی میں ماتا رانی کو گائے کا گوبر لگا دیا ہے۔ اس کے بعد نابالغ لڑکیوں کو برہنہ باندھ کر کے گاؤں اور گلی محلوں میں گھماتے ہوئے، ماتا مندر میں ماتا رانی کے پاس لے جایا گیا، پھر ان بچیوں نے گاؤں کے ہر گھر سے راشن مانگا، آخر میں ماتا رانی کے مندر میں جاکر گاؤں کی تمام خواتین اور مرد گکڑ (بھنڈارہ) بنانا کر پوجا کرنے کے بعد کھانا کھایا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اچھی 'ایکٹنگ' کرلیتے ہیں: کمل ناتھ

انہوں نے بتایا کہ جب بھی ہمارے علاقے میں خشک سالی کی صورتحال ہوتی ہے تو گاؤں کی خواتین اور مرد بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ ایسا کرنے سے اندر بھگوان خوش ہوتے ہیں اور بارش ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے ہمارے کھیت پانی سے بھر جاتے ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق ایسا کرنے سے اتنی بارش ہوتی ہے کہ مورتی کے اوپر لگا گائے کا گوبر خود بخود دھل جاتا ہے اور ہماری دھان کی فصلیں بھی اچھی ہوجاتی ہیں۔

مقامی لوگوں توہم پرستی اس قدر گھر کر چکی ہے کہ انھیں معصوم بچیوں کی معصومیت کا ذرا سا بھی خیال نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں: اجین: تیزاب ڈال کر کتوں کا بہیمانہ قتل، نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج

نوٹ: ای ٹی وی بھارت کا مقصد توہم پرستی پھیلانا نہیں بلکہ لوگوں کو اس طرح کی توہم پرستی کے خلاف بیدار کرنا ہے۔

Last Updated : Sep 7, 2021, 2:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details