اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش میں سیاسی بحران

مدھیہ پردیش میں سیاسی گہما گہمی زوروں پر ہے۔ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ اور جیوتی رادتیہ سندھیا آمنے سامنے ہیں۔ ایسے میں ہولی پر بی جے پی جیوتی رادتیہ سندھیا کے ذریعہ کمل ناتھ کے رنگ میں بھنگ ڈالنے کی تیاری میں ہے۔

Madhya Pradesh political crisis
مدھیہ پردیش سیاسی بحران

By

Published : Mar 10, 2020, 5:03 PM IST

Updated : Mar 10, 2020, 6:06 PM IST

جیوتی رادتیہ سندھیا کے وزیر اعظم سے ملنے کے بعد بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بی جے پی انہیں مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کا امیدوار بناسکتی ہے۔

مدھیہ پردیش سیاسی بحران

بی جے پی کے ذرائع کے مطابق سندھیا کی ملاقات مودی اور شاہ سے ہوچکی ہے۔ وہیں سندھیا کے استعفیٰ کے بعد کانگریس اور بی جے پی پارٹیوں میں میٹنگوں کا دور شروع ہوگیا ہے۔ مدھیہ پردیش بی جے پی دفتر میں جہاں سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں میٹنگ جاری ہے۔ وہیں کانگریس کے اعلیٰ رہنما حکومت کو لے کر کافی فکرمند ہے۔

Last Updated : Mar 10, 2020, 6:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details