اردو

urdu

ETV Bharat / city

برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی اور جمعیت علماء ضرورت مندوں کی مدد میں مصروف - جمیعت علمائے ہند مدھیہ پردیش

ریاست مدھیہ پردیش میں لگاتار آکسیجن کی کمی کو دیکھتے ہوئے سماجی تنظیم سیم برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی اور جمیعت علمائے ہند مدھیہ پردیش لگاتار ضرورت مندوں کو آکسیجن اور دیگر مدد پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔

برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی اور جمعیت علماء ضرورت مندوں کی مدد میں مصروف
برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی اور جمعیت علماء ضرورت مندوں کی مدد میں مصروف

By

Published : Apr 29, 2021, 6:17 PM IST

Updated : Apr 29, 2021, 10:06 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا کا قہر لگاتار جاری ہے۔جسے دیکھتے ہوئے ہر مذہب اور ہر قوم کے لوگ مدد کے لئے آگے آرہے ہیں۔ وہیں پوری ریاست کے ساتھ جس طرح سے دارالحکومت بھوپال میں آکسیجن کی کمی دیکھی گئی، اسے دیکھتے ہوئے برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی اور جمعیت علماء مدھیہ پردیش بھی ضرورت مندوں کو آکسیجن پہنچانے کا کام کر رہی ہے۔

آپ کو یہاں واضح کردیں کہ ریاست کے دارالحکومت بھوپال میں ابھی بھی آکسیجن کی کمی دیکھی گئی ہے۔ ریاست کے کئی اسپتالوں میں گزشتہ دنوں میں آکسیجن کی کمی ہونے کی سبب متعدد لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ بھی لگاتار آکسیجن کی کمی کو پوری کرنے میں لگی ہوئی ہے۔

برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی اور جمعیت علماء ضرورت مندوں کی مدد میں مصروف

اسی کے مدنظر برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی اور جمعیت علماء ہند کے ممبران روزے کی حالت میں تپتی دھوپ میں یا پھر آدھی رات کیوں نہ ہو لوگوں کو راحت پہنچانے میں لگی ہوئی ہے،


جمیعت علماء اور برکت اللہ بھوپالی ایجوکیشن سوسائٹی اب تک سینکڑوں لوگوں کو ہسپتالوں میں بھرتی کرواچکی ہے، ساتھ ہی یہ دوائیوں کا انتظام کرنے اور انکو فوڈپیکج پہنچانے کے ساتھ ضروری طور پر آکسیجن پہنچانے کے کام کو بھی انجام دے رہی ہے۔

Last Updated : Apr 29, 2021, 10:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details