اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار بچی ہلاک - گینگ ریپ کے ملزموں کی تشدد اور بلیک میلنگ

مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار نابالغ لڑکی نے خود سوزی کی تھی جسے سنگین حالت میں علاج کے لیے ناگپور بھیجا گیا تھا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

Madhya Pradesh: Death of child sexually assaulted
مدھیہ پردیش: اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار بچی کی موت

By

Published : Feb 26, 2020, 11:58 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:00 PM IST

پولیس کے مطابق 14 برس کی بچی کو شدید حالت میں کل ناگپور بھیجا گیا تھا، آج صبح اس کی موت ہو گئی۔

کل ہی اس لڑکی نے گینگ ریپ کے ملزموں کی تشدد اور بلیک میلنگ سے پریشان ہو کر کیروسین ڈال کر خود سوزی کر لی تھی، اسے پہلے یہاں ضلع اسپتال لایا گیا، جہاں سے اسے بہتر علاج کے لیے ناگپور بھیج دیا گیا۔

ذرائع نے شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تقریبا ڈیڑھ ماہ پہلے سندیپ، اجے اور نتیش نام کے لڑکوں نے اسے گینگ ریپ کا شکار بنایا تھا۔ بعد ازاں وہ مسلسل اسے ذہنی اذیت پہنچا رہے تھے جس کے نتیجے میں اس نے خود سوزی کر لی تھی۔

ذرائع نے کہا کہ پولیس نے کوتوالی تھانے میں مقدمہ درج کر دو ملزمان سندیپ اور نتیش کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید ایک ملزم اجے کی تلاش جاری ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details