مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج ریاست کے گورنر لال جی ٹنڈن سے ملاقات کی اور ریاست کی موجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور فلور ٹیسٹ کے لیے وقت مانگا۔
یاد رہے کہ اسی مہینے کی 16 تاریخ کو اسمبلی کا سیشن شروع ہونے والا ہے۔
کانگریس میں چل رہے سیاسی گھمسان کے درمیان گورنر لال جی ٹنڈن ہولی کی چھٹی مناکر جمعرات کی رات ہی پہنچے ہیں۔ ریاست کے 22 ارکان اسمبلی نے اپنی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان میں سے 19 بنگلورو میں ہیں۔
وہیں ریاستی حکومت نے بنگلور گئے چھ وزرا کو برخاست کرنے کی گورنر سے سفارش کی ہے۔