مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ مدھیہ پردیش کابینہ میں جلد ہی توسیع کی جائے گی۔
مدھیہ پردیش کابینہ میں توسیع جلد - news of madhya pradesh
شیو راج سنگھ چوہان نے تین ماہ قبل 23 مارچ کو مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کے طور پر حلف لیا ہے۔
Madhya Pradesh
انہوں نے آج یہاں میڈیا سے کہا کہ کابینہ سے جڑے سبھی امور پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔ جلد ہی وہ اس مسئلے پر تبادلہ خیال کے لئے مرکزی قیادت سے ملنے دہلی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد جلد ہی کابینہ میں توسیع ہوگی۔
شیو راج سنگھ چوہان نے تین ماہ قبل 23 مارچ کو وزیراعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔ پورے ایک ماہ بعد انہوں نے پانچ لیڈروں کو وزیر بنا کر اپنی کابینہ تشکیل دی تھی۔ اس کے بعد سے ہی کابینہ کی توسیع سے متعلق بات چیت چل رہی ہے۔