بورڈ کے ذریعہ معلنہ نتائج میں دسویں میں 61.32 باضابطہ (ریگولر) اور فیصد 18.89 پرائیویٹ امیدوار کامیاب رہے ۔
مدھیہ پردیش: میٹرک اورانٹر کے نتائج کا اعلان، لڑکیوں نے بازی ماری - result announcement
مدھیہ پردیش ثانوی تعلیمی بورڈ بھوپال کی طرف سے منعقدہ دسویں اور بارہویں کے امتحان کے نتیجے آج ایک ساتھ اعلان کر دیے گئے۔ امتحانات میں لڑکیوں نے طلباء پر بازی ماری ہے۔
امتحان میں جہاں 59.15 طالب علم کامیاب ہوئے وہیں 63.69 ریگولر طالبات نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ اس سال کا امتحان کے نتائج گزشتہ سال کے54. 66 کے مقابلے32. 61 رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں22. 5 فیصد کم رہے۔ میرٹ کی فہرست میں، چھوٹے شہروں کے امیدواروں نے پہلے دس مقامات پر جگہ بنا لی ہے۔
دسویں کلاس کی میرٹ لسٹ میں پہلے سرفہرست دس میں سے ضلع ساگر کے پانچ طالب علم جگہ بنانے میں کامیاب رہے، وہیں دموہ، مندسور، آگرمالوا، برہان پور اور اجین کے ایک ایک طالب علم جگہ بنا نے میں کامیاب رہے۔
وہیں بارہویں کے امتحان میں پہلے دس مقامات میں سیونی کے دو، رائے سین، کھنڈوا، نرسنگھ پور ، چھتر پور، شاجاپور (شجاع پور)، بھوپال، راج گڑھ اور ستنا کے ایک ایک طالب علم میرٹ کی فہرست میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔