اردو

urdu

بھوپال: کھیلوں پر کووڈ-19 کا اثر

کورونا کی وجہ سے کھیل بھی متاثر ہوئے ہیں، اپریل سے جون تک کے اوقات میں کھیلوں کی سرگرمیاں کافی بڑے پیمانے پر انجام دی جاتی ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب کچھ بند ہے۔

By

Published : May 2, 2020, 11:15 PM IST

Published : May 2, 2020, 11:15 PM IST

lockdown has big impact on sports in bhopal
کھیلوں پر کووڈ-19 کا اثر

کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نے پورے بھارت میں نہ صرف معاشی حالت بلکہ کھیلوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ اپریل سے جون کے اوقات میں اکثر کھیلوں کی سرگرمیاں کافی بڑے پیمانے پر انجام دی جاتی ہیں۔

نیز اس دوران گرمیوں کے کیمپوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسٹیڈیم، کھیلوں کے میدان، اسپورٹس اکیڈمی اور ہر قسم کے جم خانے بھی بند ہیں۔

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مینک کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر سشیل سنگھ ٹھاکر نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کھیل کی تمام سرگرمیاں بند کردی گئیں۔ یہ وہ وقت ہے جو کھلاڑیوں کے لیے پریکٹس اور مسابقت کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہے۔

اسکولوں کے امتحان کے بعدکھلاڑیوں کو کھیل پر توجہ دینے کے لیے پورا وقت ملتا تھا۔ اکیڈمیوں کی بندش کی وجہ سے کھلاڑی مناسب طریقے سے پریکٹس نہیں کرسکتے ہیں جو ان کے لیے نقصان دہ ہے۔ ہم اپنے کھلاڑیوں سے کہہ رہے ہیں کہ گھر میں رہتے ہوئے انہیں اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔

کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لیے کھیلوں کی تمام سرگرمیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ مدھیہ پردیش حکومت کے محکمہ کھیل نے کھیلوں کی تمام سرگرمیاں ، اکیڈمیوں کو 31 مئی تک بند رکھا ہوا ہے۔ اس کا نقصان کھلاڑیوں کو ہوا ہے۔ کھلاڑی مستقل طور پر اپنی پریکٹس جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details