جمعرات کی رات سے آج صبح تک 50 انچ سے زیادہ بارش درج کی جا چکی ہے۔ حالیہ بارشوں کو مجموعی بارش سے اگر ملایا جائے تو کل ملا کر یہاں اب بارش 40 انچ تک پہنچ گئی ہے۔
مدھیہ پردیش: لگاتار بارش سے زندگی درہم برہم - نرمدا ندی کے پانی میں اضافہ
ریاست مدھیہ پردیش میں پچھلے چار دنوں سے لگاتار بارش جاری ہے۔ صوبے کے تمام تالاب، ندیاں اور ڈیم لبالب بھر چکے ہیں۔ بھوپال میں جمعہ کی رات ساڑھے گیارہ بجے تک ایک انچ سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔
ریاست مدھیہ پردیش میں لگاتار بارش سے زندگی درہم برہم
بھوپال میں سیزن کی بارش 43.64 مانی جاتی ہے اور بھوپال کی بارش کا کوٹہ پورا ہونے میں 3۔ 64 انج بارش کی ضرورت ہے۔ وہیں ہم جب دیگر اضلاع کی بات کریں تو صوبے کے ضلع ہوشنگ آباد میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے کیونکہ لگاتار بارش کی وجہ سے نرمدا ندی میں پانی 16 گھنٹہ میں 23 فٹ بڑھا ہے، جس کے باعث شہر میں پانی بھر گیا ہے اور نرمدا ندی کے آس پاس کے علاقوں کو ضلع انتظامیہ نے خالی کرانا شروع کر دیا ہے تاکہ کسی بھی طرح سے جانی نقصان نہ ہو۔