اردو

urdu

ETV Bharat / city

خاتون نے آگ لگا کر خودکشی کی - ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دےدیا

مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا میں شوہر کے استحصال سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔

خاتون نے آگ لگاکر خودکشی کی

By

Published : Sep 12, 2019, 2:53 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 8:26 AM IST

پولیس ذرائع کے مطابق کیلارس تھانہ علاقے کے گرام آنتاری کے رہنے والے باسو دیو شاکیے کی بیٹی وندنا شاکیے نے اپنے مائیکے میں خود پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا لی۔گھروالے جب اسے علاج کےلئے نزدیک کے اسپتال لےکر گئے تب ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دےدیا۔پولیس کے مطابق متوفیہ کی شادی چار ماہ پہلے سبل گڑھ کے رہنے والے سورج شاکیے سے ہوئی تھی۔سورج گوالیار میں ایک پیتھالوجی لیب میں ٹیکنیشن تھا۔
شادی کے دو مہینے بعد ہی متوفیہ کا شوہر اس پر کسی دیگر شخص سےناجائز تعلق ہونے کا الزام لگانے لگا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ زیادہ تر وقت موبائل کا استعمال کرتی تھیں۔اپنی بیوی کی شبیہ خراب کرنے کےلئے اس کے شوہر سورج نے وندنا کی بات چیت کی ریکارڈنگ اور اس کی تصویریں یوٹیوب پر وائرل کردئے۔اس سے وہ ذہنی تناؤ میں آگیں اور بدھ کے روز اس نےانتہائی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے مائیکے میں جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔
پولیس معاملے کی تحقیق کرر ہی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 8:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details