اردو

urdu

ETV Bharat / city

کمل ناتھ :'سچ کو پریشانی ہو سکتی ہے، لیکن شکست نہیں' - مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ

مسٹر کمل ناتھ نے ٹویٹ کرکے کہاکہ 'آج یوم آئین کے موقع پر مہاراشٹر معاملے میں آنے والا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ آخرکار انصاف کی جیت ہوئی۔

ایٹی وی بھارت
کمل ناتھ :'سچ کو پریشانی ہو سکتی ہے، لیکن شکست نہیں'

By

Published : Nov 26, 2019, 10:17 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے مہاراشٹر کے تناظر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ 'یوم آئین کے موقع پر مہاراشٹرمعاملے میں عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ آخر کار انصاف کی فتح ہوئی۔

مسٹر کمل ناتھ نے ٹویٹ کرکے کہاکہ 'آج یوم آئین کے موقع پر مہاراشٹر معاملے میں آنے والا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ آخرکار انصاف کی جیت ہوئی۔

سچائی اور جمہوریت کی جیت یقینی ہو چکی ہے۔ جمہوریت کا مذاق اڑانے کی کوشش بالآخر ناکامیاب ثابت ہوئی۔ سچ کو پریشانی ہو سکتی ہے، لیکن شکست نہیں'ستیہ مے و جیتے'۔

مزید پڑھیں: 'حکومت نے آئین کو بالائے طاق رکھ دیا'

وزیر اعلی نے اپنے ٹویٹس میں لکھا' آج یوم آئین ہے۔ آئینی اقدار کی حفاظت کی ذمہ داری سبھی کی ہے۔ جمہوریت میں عوام ہی سب سے بڑی طاقت ہوتے ہیں، آئین میں موجود اس حقیقت کو سمجھنے کی بہت ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details