اردو

urdu

ETV Bharat / city

'طبی عملہ سے بدسلوکی اور پتھراؤ قابل مذمت' - طبی عملہ سے بدسلوکی اور پتھراؤ قابل مذمت: کمل ناتھ

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اندور میں طبی عملے کے ساتھ بدسلوکی اور ان پر پتھراؤ کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'اس طرح کے واقعات کو انجام دینے والے سماج اور انسانیت کے دشمن ہوتے ہیں۔'

kamal nath
kamal nath

By

Published : Apr 2, 2020, 8:23 PM IST

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 'ریاست کے اندور کے رانی پورہ اور ٹاٹ پٹی باکھل میں صحت کارکنان کے ساتھ بدسلوکی اور پتھراؤ کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ ایسی حرکت کرنے والےمعاشرے، انسان اور انسانیت کے دشمن۔ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کی حفاظت کرنے والے ڈاکٹرس، صحت کارکنان اور انتظامیہ کا سبھی کو آگے بڑھ کر تعاون کرنا چاہیے اور ان کی خدمت کے جذبے کو سلام کرنا چاہیے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس طرح کے واقعات ریاست اور شہر میں شرمندگی کا باعث ہیں۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ڈاکٹرس اور طبی عملے کی حفاظت کے لئے خاطر خواہ انتظامات کریں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت انتظامات کریں۔'

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details