خیال رہے کہ اس وقت ریاست میں کانگریس میں پردیش کانگریس کمیتی کے سربراہ کے سلسلے میں رسہ کشی جاری ہے۔ ایسے میں جیوتی رادتیہ سندھیا کا کمل ناتھ سے ملنا کئی معنے پیدا کرتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سندھیا گزشتہ تین روز سے مدھیہ پردیش کے کئی علاقوں کا دورہ کر چکے ہیں۔ وہ اس دوران سیلاب متاثر علاقوں میں بھی گئے ہیں اور لوگوں سے ملاقات کی ہے۔ لیکن سندھیا اور کمل ناتھ کی ملاقات پر سب کی نگاہیں ٹکی تھیں۔
جیوتی رادتیہ سندیا نے کمل ناتھ سے ملاقات کی جیوتی رادتیہ سندھیا جب وزیراعلی کمل ناتھ سے ملنے کے لیے ان کے گھر پہنچے تو ان کے حامیوں کا ہجوم بھی وزیراعلی کے گھر کے باہر جمع تھا۔ ملاقات کے بعد باہر نکلے سندھیا نے کہا کہ انہوں نے سیلاب سے متعلق بات کی ہے۔ سیلاب سے ریاست میں کافی نقصان ہوا ہے۔
سندھیا نے کہا کہ انہوں نے کئی علاقوں میں سیلاب کے حالات پر بات چیت کی۔ سندھیا نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلی سے مطالبہ کیا کہ جلد ہی متاثرہ کسانوں کو معاوضہ ملنا چاہیئے۔
جیوتی رادتیہ سندھیا سے جب پی سی سی چیف سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ یہاں سیاست کرنے یا پھر سیاست پر بات کرنے نہیں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی خدمت، ترقی اور پیش رفت کے لیے کام کرتے ہیں۔