جمعیت علماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون Haji Muhammad Haroon, President of Jamiat Ulema Madhya Pradesh نے کہا یہ کہاں کی بہادری ہے کہ ایک کمزور اور غیر مسلح شخص کو ماب لنچنگ کے ذریعے مارا پیٹا جائے۔
انہوں نے کہا یہ سیدھا گنڈاگردی ہے اور حکومت ایسے لوگوں کے خلاف دوہرا رویہ اپنا رہی ہے۔ ایک طرف چھوٹی چھوٹی باتوں پر کسی کے گھر آیا جاتا ہے تو دوسری طرف سرعام کسی کو مارنے کے بعد بھی مجرموں کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہب اور ثقافت کے نام پر یہ لوگ حکومت کو بد نام کرنے والے لوگ ہیں، جو آنے والے دنوں میں حکومت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
رتلام ضلع میں بوہرہ سماج کے ایک شخص کی وحشیانہ پٹائی اور اس کے مذہبی نشان کی بے حرمتی پر ہر جگہ مزمت کی گئی ہے۔
حاجی محمد ہارون نے کہا یہ سراسر گنڈا گردی ہے اور انتظامیہ جانبدارانہ کارروائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیشاب کرنے کے نام پر مارکیٹ کرنے والے شخص کی حالت کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا جہاں یہ غنڈہ گردی کی گئی ہے وہی پیشاب گھر گندگی سے بھرا ہوا تھا۔ باہر کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سےبوہرہ سماج کہ اس شخص کو پیشاب کرتے ہوئے دیکھ کر کچھ خود ساختہ صحافتی محافظوں نے قانون کو ہاتھ میں لے لیا اور اس کی پٹائی کی۔