اردو

urdu

ETV Bharat / city

بغیر بتائے بھاگ کر گھر آیا جیل گارڈ گرفتار - یتیندر

مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے اماین تھانہ علاقے کے گرام کناور سے ایک جیل گارڈ کو کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے گرفتار کرکے اس کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کے بعد قرنطینہ میں رکھاگیا تھا۔

Jail guard arrested without any inform in mp
بغیر بتائے بھاگ کر گھر آیا جیل گارڈ گرفتار

By

Published : Apr 13, 2020, 3:50 PM IST

پولیس کے مطابق جیل گارڈ یتیندر کے بھنڈ بھاگ کر آنے کی اطلاع جب مالوا کے جیل انتظامیہ کو ملی تو وہاں کے جیل انتظامیہ نے بھنڈ پولیس کو اس کی اطلاع دی۔

کل رات ضلع کی اماین تھانہ پولسی نے جیل گارڈ یتیندر سنگھ گرجر کے گھرپر دبش دے کراسے پکڑ لیا۔ پولیس نے جیل گارڈ کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا اور اسے 14دن تک اماین ہاسٹل میں قرنطینہ میں رکھا ہے۔

غور طلب ہے کہ ان دنوں کئی خبریں ایسی سامنے آئی ہیں، جہاں قرنطینہ سے کئی افراد فرار ہوئے۔ گزشتہ دنوں ہریانہ اور یوپی کے بستی ضلع س بھی ایسی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 9152 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 716 افراد شفا یاب ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details