بھوپال میں 8 نومبر کو کملا نہروہسپتال کے چائلڈ وارڈ میں مرنے والے بچوں The Issue Of Child Deaths کو لیکرکانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود کے سوالوں پرحکومت متضاد موقف اختیار کر رہی ہے۔رکن اسمبلی عارف مسعود کے سوال کا جواب وزیر وشواس سارنگ نے دیا۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں لگی آگ میں 4 بچوں کی موت ہوئی،جبکہ معاوضہ 5 بچوں کو مل چکا ہے۔
جس پر عارف محسود نے کہا کہ حکومت بھاگ رہی ہے۔کملا نہرو اسپتال میں بچوں کی موت کے حوالے سے ایوان میں سوال اٹھایا گیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔