اردو

urdu

By

Published : Jun 4, 2020, 8:14 PM IST

ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: اسماعیل بیگ آرگنائزیشن کا اعزازی پروگرام

بھوپال کی سماجی تنظیم اسماعیل بیگ آرگنائزیشن نے کورونا وبا کے دوران صحافی و دیگر شعبے سے وابستہ افراد کی خدمات کو سراہنے نیز ان کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف شخصیات کو اعزاز سے نوازا- تنظیم کے صدر نے وبا کے دوران ای ٹی وی بھارت اردو کی خدمات کی بھی پزیرائی کی۔ ساتھ ہی تنظیم نے ای ٹی وی بھارت اردو کے لیے بھوپال سے نامہ نگار قمرغوث کو بھی اعزاز سے نوازا۔

اسماعیل بیگ اورگنائزیشن کا اعزازی پروگرام
اسماعیل بیگ اورگنائزیشن کا اعزازی پروگرام

ریاست مدھیہ پردیش میں جب سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تب سے بیشمار تنظیمیں لاک ڈاؤن کے سبب پھنسے لوگوں کی مدد اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے لگاتار کام کرتی آئی ہے-

مدھیہ پردیش:اسماعیل بیگ اورگنائزیشن کا اعزازی پروگرام

ان تنظیموں میں ایک اسماعیل بیگ اورگنائزیشن بھی ہے جو ضرورت مند لوگوں کی خدمت کرنے میں پیش پیش رہی ہے- اس آرگنائزیشن کے کارکنان مسلسل صوبے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور اب تک دے رہے ہیں- اس تنظیم میں کاس طوعر پر میونسپل کارپوریشن، محکمہ پولیس اور صحافت سے افراد شامل ہیں-

ان کی حوصلہ افزائی کیلئے یہ تنظیم انہیں کرونا جنگجو کے اعزاز سے نواز رہی ہے- حافظ اسماعیل بیگ آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ آج کے پروگرام میں میونسپل کارپوریشن اور اردو کے صحافیوں کا اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر اورگنائزیشن کے صدر نے ای ٹی وی بھارت کے تعلق سے کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے دوران ہمیں ای ٹی وی بھارت اردو کے ذریعے ہمیں شہر اور ریاست کی خبریں ملتی رہیں۔ہم اس خدمات کے لیے ان صحافیوں کے بے حد ممنون و مشکور ہیں-

ABOUT THE AUTHOR

...view details