بھارت کی سب سے بڑی خوبصورتی یہاں کا جمہوری نظام ہے اور اس کو مضبوط کرنے کے لیے سیاسی پارٹیاں اپنی تنظیم کی مضبوطی کے لیے رہنماؤں کو ذمہ داری دیتی ہے۔ India's Democratic System
ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس کے اقلیتی سیل نے اندور کے سابق کونسلر شیخ علیم کو صوبے کے اقلیتی کانگریس سیل کا صدر منتخب کیا ہے۔ Sheikh Aleem newly elected president of MP Minority Congress Cell
مدھیہ پردیش کانگریس اقلیتی سیل کے نومنتخب صدر شیخ علیم نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں کہا کہ 'صوبے میں لمبے وقت سے بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں ہے اور اس نے اقلیتی طبقے کے مسائل کو نظر انداز کیا ہے اور جب 2018 کے الیکشن میں کانگریس کی سرکار بنی تھی تو بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس کو محض 18 مہینے میں ہی خرید و فروخت کر ڈرامائی انداز سے اقتدار سے باہر کر دیا تھا۔' ETV Bharat interview with Sheikh Aleem