ریاست مدھیہ پردیش کے باغ سیونیا کی انجلی وہار کالونی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں سال کے پہلے دن یعنی ہفتہ کو پانچ سے چھ آوارہ کتوں نے ایک چار سال کی معصوم بچی پر حملہ کردیا Bhopal Girl Attacked by Street Dogs اور اسے بُری طرح سے نوچنے لگے۔ تبھی وہاں پہنچے ایک نوجوان نے ان کتوں سے بچی کی جان بچائی۔
بچی کھیل رہی تھی کہ اچانک کتوں نے اس پر حملہ کر دیا۔ جس کا ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے CCTV Video میں قید ہوگیا۔
بھوپال نگر نگم Bhopal Nagar Corporation کی لاپرواہی کا خمیازہ معصوم بچوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔