اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش میں بی جے پی 18 اور کانگریس 9 سیٹوں پر آگے - گوونڈ سنگھ راجپوت

مدھیہ پردیش میں 28 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی کے دوران آج تین گھنٹوں کے دوران حاصل ہونے والے رجحانات میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی 18 اور اصل حریف کانگریس 9 سیٹوں پر آگے ہے۔

In Madhya Pradesh, BJP is leading in trends at 18 and Congress at 9
رجحانات میں مدھیہ پردیش میں بی جے پی 18 اور کانگریس 9 پر آگے

By

Published : Nov 10, 2020, 12:08 PM IST

صبح 11 بجے تک موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک دیگر سیٹ پر بی ایس پی آگے ہے۔


سانورے سے سابق وزیر اور بی جے پی امیدوار تلسی سلاوٹ اپنے نزدیکی حریفی پریم چند گڈو سے تین راؤنڈ کی گنتی کے بعد تقریباً 7000 ووٹوں سے آگے ہیں۔ سرکھی اسمبلی حلقے سے سابق وزیر اور بی جے پی امیدوار گوونڈ سنگھ راجپوت بھی برتری بنائے ہوئے ہیں۔

اگرچہ مورینا ضلع کے سماولی سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر ایدل سنگھ کنسانا کانگریس کے عجب سنگھ کشواہا سے اور دمنی میں زراعت کے ریاستی وزیر اور بی جے پی امیدوار گری راج ڈنڈوتیا کانگریس کے رویندر سنگھ تومر سے پیچھے ہیں۔

مورینا میں بی ایس پی امیدوار پرکاش راجوریا اور بھانڈیر سے بی ایس پی امیدوار پھول سنگھ بریا بھی مقابلے میں ٹکر دیتے نظر آ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details