اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال میں سی اے اے کے خلاف گھریلو خواتین کا احتجاج - بھوپال میں خواتین کا مظاہرہ

بھوپال کے تاریخی اقبال میدان پر یکم جنوری سے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری ستیہ گرہ میں گھریلو خواتین نے اپنا کام کاج چھوڑ کر حکومت کے خلاف احتجاج کیا-

Housewives protest against citizenship amendment law
شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گھریلو خواتین کا احتجاج

By

Published : Jan 15, 2020, 10:09 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بدستور احتجاج جاری ہے۔ بھوپال کے تاریخی اقبال میدان پر چل رہے ستیہ گرہ میں آج گھریلوں خواتین شرکت کرکے اپنا احتجاج درج کرایا۔

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف گھریلو خواتین کا احتجاج
یہاں آئی خواتین کا کہنا ہے جس نوجوان کو اپنا مستقبل بنانا چاہیے وہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں کیونکہ ملک میں حالات ہی کچھ ایسے پیدا کر دیے گئے ہیں-
جس کے ذمہ دار وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ ہیں یہاں آئی خواتین نے کہا این آر سی میں جو کاغذات مانگے جا رہے ہیں وہ پڑھے لکھے لوگوں کے پاس تو مل جائیں گے، پر اس مزدور طبقے یا ان غریب لوگوں کا کیا جن کے پاس کاغذات نہیں ہیں۔

خواتین کا کہنا ہے اس قانون کے ذریعے ملک کو تقسیم کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details