اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال میں شعری و اعزازی نشست کا انعقاد - شعرا اعزاز سے سرفراز

بھوپال کی تنظیم 'بزم دانش' کے زیر اہتمام اعزازی تقریب اور شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تنظیم نئے شعراء اور ادبا کی حوصلہ افزائی کے لیے پروگرام کا اہتمام کرتی ہے۔

بھوپال کی تنظیم 'بزم دانش' کے زیر اہتمام آج اعزازی تقریب اور شعری نشست کا اہتمام کیا گیا
بھوپال کی تنظیم 'بزم دانش' کے زیر اہتمام آج اعزازی تقریب اور شعری نشست کا اہتمام کیا گیا

By

Published : Mar 5, 2021, 10:09 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم 'بزم دانش' کے زیر اہتمام آج اعزازی تقریب اور شعری نشست کا اہتمام کیا گیا۔

بھوپال کی میں بزم دانش کے زیر اہتمام اعزازی تقریب

اس شعری نشست میں بھوپال کے شعراء نے شرکت کی اور اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر شعرا کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

شعری نشست میں پیش کیے گئے چند اشعار پیش خدمت ہیں:

دانش گزاروں گا پھر کیسے زندگی

کوئی اگر چراغ تمنا بجھا گیا

سلیم دانش

یہ کون ہے مسلسل جگا رہا ہے مجھے

خیال یار ہر ایک پل ستا رہا ہے مجھے

بھوپال کی تنظیم 'بزم دانش' کے زیر اہتمام آج اعزازی تقریب اور شعری نشست کا اہتمام کیا گیا

وہ جو تیری آنکھوں سے پیا تھا چلتے چلتے

پھر کوئی جام نہ بھایا مجھے اس جام کے بعد

ڈاکٹر احسان

کیوں بتائے تمہیں راز دل کا

صرف اتنا کہا اور چل دیئے

کیسی گزرے گی دل پر میرے

تم نے کہہ دیا اور چل دیے

فرمان ضیائی

ABOUT THE AUTHOR

...view details