مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے ذریعہ ماہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
غزل اور نظم پر یک روزہ سیمینار کا انعقاد - مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی
مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے ذریعہ سیمینار کے لیے ریسرچ پیپر مطلوب کیے جارہے ہیں جس کے بعد سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔

سیمینار کا عنوان" اردو نظم اور غزل ماضی حال اور مستقبل" ہے اردو اکیڈمی کے ذریعہ تحقیقین سے اس عنوان پر مبنی تحقیقاتی مقالہ مطلوب کیے جا رہے ہیں۔ جس کے لیے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی خصوصی کمیٹی کے ذریعہ منتخب تحقیقاتی مقالہ اشاعت بھی اپنے رسالہ تمثیل میں شائع کریں گے۔
مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کا اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ اردو زبان کو فروغ حاصل ہو۔ وہی سیمینار کے لیے بلائے گئے مقالہ میں خاص طور سے نئی نسل جو غزل اور نظم سیکھ رہے ہیں انہیں ہی موقع دیا جا رہا ہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔