اردو

urdu

ETV Bharat / city

History of The War of Independence in Bhopal:بھوپال میں جنگ آزادی کی تاریخ کتاب کا اجراء - ETV BHARAT URDU

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں"بھوپال میں جنگ آزادی کی تاریخ" شاہنواز خان کی کتاب کا اجراءعمل میں لایا گیا اس کتاب میں تاریخی حقائق کو پیش کرنے کی مثبت کوشش کی گئی ہے۔History of The War of Independence in Bhopal

بھوپال میں جنگ آزادی کی تاریخ کتاب کا اجراء
بھوپال میں جنگ آزادی کی تاریخ کتاب کا اجراء

By

Published : Mar 22, 2022, 8:50 PM IST

سینئر ایڈووکیٹ شاہنواز خان کی مرتب کردہ کتاب "بھوپال میں جنگ آزادی کی تاریخ" 1857 سے 1947 اور انضمام تحریک1857 to 1947 and the Integration Movement کی رسم اجرا عمل میں لائی گئی۔History of The War of Independence in Bhopal

بھوپال میں جنگ آزادی کی تاریخ کتاب کا اجراء

پروگرام میں مہمان نے کہا کہ یہ کتاب ہماری آزادی کی تحریک خصوص بھوپال میں جنگ آزادی کی تاریخ 1857سے 1947 کے حقائق پیش کرنے کی ایک مثبت کوشش ہے۔ یہ کتاب سچ کی تلاش کرتی ہے اور اسے ہمارے سامنے ایک دستاویز کی شکل میں پیش کرتی ہے۔

مہمان نے کتاب پر بات کرتے ہوئے کہا کی کوئی بھی احتجاج کرنے کے لئے تسلسل کا ہونا بہت ضروری ہے۔ تحریک آزادی میں ہمارے مجاہدین نے بہت ظلم اور مصیبت برداشت کی ان مجاہدین کے جدوجہد کے سبب ہم آج آزاد زندگی گزار رہے ہیں۔

مہمان خصوصی اقبال مسعود نے اپنے صدارتی کلمات میں کہاکہ شاہنواز خان نے بہت چھان بین ورق ریزی ،غیر جانبداری کے ساتھ دستاویزی حقائق پر بشمول مدھیہ پردیش حکومت کے گزیٹیر کی بنیاد پر حقائق کو سامنے رکھا ہے۔ اقبال مسعود نے کتاب کو وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا۔

واضح رہے کہ آزادی کی لڑائی جدوجہد سے لڑی گئی اور اس دوران بھوپال میں بھی سبھی مذاہب و ذات کے لوگوں نے تحریک میں اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر آزادی کی راہ ہموار کی۔ اور اس کتاب کو شاہنواز خان نے بہت محنت اور سنجیدگی سے تحقیق کر کے پیش کیا ہے یہ ایک تاریخی دستاویز ہے اور اسے ضرور پڑھنا چاہیے۔

کتاب کے مصنف شاہنواز خان کتاب مرتب کر کے اغراض ض اور ظ اور مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ اس وقت کے اقتدار کی نہیں عوام الناس کی تاریخ اور 1857 سے لیکر 1947 تک بھوپال کی عوام کی جدوجہد کی تاریخ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details