اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال میں صدقہ فطر اور زکوۃ کا میزان طے - etv bharat urdu

مساجد کمیٹی دارالقضاء و افتاء کے ذریعہ صدقہ فطر اور زکوۃ کا میزان طئے کیا گیا۔ شہر قاضی نے کہا کووڈ۔19میں پریشان حال لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے اور جہاں تک بن پڑے لوگوں کو اس وبا سے بچانے میں مدد کے لیے آگے آیا جائے۔

Help with charity and zakat
صدقہ فطراورزکوۃ کا میزان طئے

By

Published : Apr 20, 2021, 8:34 PM IST

Updated : Apr 21, 2021, 3:07 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مساجد کمیٹی دارالقضاء کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی صدقہ فطر اور زکوۃ کا میزان طے کیا گیا ۔

اس کے تحت ہر صاحب نصاب پر اپنی یا اپنے نابالغ اولاد کی طرف سے ایک کلو 33 گرام گیہوں یا اس کی موجودہ قیمت 50 روپے کی گئی ہے اور اگر کشمش یا کھجور سے صدقہ فطر نکالنا چاہے تو 3 کلو 266 گرام یا اس کی قیمت ادا کریں۔

زکوۃ کا نصاب چاندی سے ساڑھے 52 تولہ یعنی 612 گرام چاندی یا اس کی موجودہ قیمت تقریبا بیالیس ہزار روپے ہوتی ہے۔

اس موقع پر شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے اپنے پیغام میں صدقہ فطر اور زکوۃ کی لازمی ادائیگی کے تعلق سے لوگوں کو آگاہ کیا۔

صدقہ فطراورزکوۃ کا میزان طئے

انہوں نے کہا کہ ملک میں اور ہمارے صوبے اور شہر میں کورونا کی نئی لہر نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے، تمام ہی اہل ثروت حضرات سے اپیل ہے کہ وہ موجودہ حالات میں زکوٰۃ نکالنے کا خوب اہتمام کرے۔

انہوں نے کہا لاک ڈاؤن چل رہا ہے تو صاحب استطاعت سے یہ اپیل ہے کہ اپنے پڑوسیوں کا بھی خیال رکھیں ۔اور خاص طور سے کہا کہ اس وقت اسپتالوں میں بہت بھیڑ لگی ہوئی ہے۔کوئی اسپتال خالی نہیں ہیں تمام صاحب اسطاعت حضرات سے یہ اپیل ہے کہ اسپتالوں کے اندر جائے وہاں جو بھی ضرورت مند ہے ان کی تمام ضروریات کا پورا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا یہ مہینہ غم خواری کا ہے ۔حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا جو نمونہ تھا کہ اس مہینے کے اندر آپ تیز ہواؤں سے زیادہ زکوۃ نکالا کرتے تھے تو ہمیں بھی اس کا اہتمام زوروں سے کرنا چاہیے ۔

Last Updated : Apr 21, 2021, 3:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details