اس میں ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن طلعت خان نے شرکت کی اور بھارت کے موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سوشل سائٹس پر دیکھا ہے کہ بھارت میں چند لوگ کچھ ویڈیو ڈال کر نفرت پھیلانے کا کام کر رہے ہیں جو کہ ایک ملک کے لیے اچھا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جو امن کا پیغام دیتا ہے لہذا متنازع ویڈیو سے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو نقصان پہنچے گا۔