ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھوپال میں سکھ مذہب کے ماننے والے اپنے سب سے پہلے گرو نانک دیو جی کی 551ویں جینتی کو بڑے ہی دھوم دھام سے منا رہے ہیں۔ ہر برس کی طرح رواں برس بھی گرو دواروں میں سکھ سماج کے لوگ بھجن - کیرتن کر انہیں یاد کر رہے ہیں۔
گرونانک دیو کے یوم پیدائش کو سکھ سماج کے لوگ پرکاش پرو کے طور پر مناتے ہیں۔گورو نانک دیو کی یوم پیدائش کے موقع پر جمعیت صد بھاؤ نہ منج نے قومی یکجہتی کی مثال پیش کرتے ہوئے گرودوارہ پہنچ کر چادر پیش کیں۔ گورو نانک دیو کو سبھی مذاہب کے لوگ مانتے ہیں۔ گرونانک دیو کا ریاست مدھیہ پردیش سے گہرا تعلق رہا ہے کیونکہ گرو نانک دیو بھوپال، اجین اور برہاپور میں میں قیام کر چکے ہیں۔