ریاست مدھیہ پردیش کے گورنر لالجی ٹنڈن نے کورونا وائرس کے متعلق لوگوں سے کہا کہ یہ ایک ایسی وبا ہے جو سماجی رابطہ قائم کرنے سے پھیلتی ہے اس لیے ہمیں اس وبا سے نمٹنے کے لیے سماجی دوری بنانی ہوگی، صوبے کے تمام لوگوں سے میں اپیل کرتا ہوں کہ وہ صبر کے ساتھ اپنے گھروں میں رہنے کی کوشش کریں اور جنتا کرفیو پر عمل کریں۔
انہوں نے کہا لوگ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کی روایت رہی ہے کہ ہم کسی سے ملتے ہیں تو ان سے ہاتھ ملاتے ہیں یا گلے ملتے ہیں لیکن ابھی ایسا کرنے سے بیماری پھیل سکتی ہے تو جہاں تک ہوسکے خود کو سماجی رابطے سے دوری بنائیں۔