ریاست مدھیہ پردیش کے سینئر رہنما اور سابق گورنر عزیز قریشی نے اپنا ایک ویڈیو جاری کیا ہے۔ عزیز قریشی ہمیشہ سے ہر موضوع اور مدعوں پر بے باکی سے بیان دیتے ہیں۔ عزیز قریشی نے گزشتہ کچھ دنوں میں کچھ معاملات پر اپنے بیانات دیے، جس میں تبلیغی جماعت کے اراکین پر جس طرح سے کورونا پھیلانے کا الزام لگایا جا رہا تھا اس پر جناب قریشی نے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
گورنر عزیز قریشی کو جان سے مارنے کی دھمکی - تبلیغی جماعت کے اراکین
کانگریس کے سینئر رہنما اور اتراکھنڈ کے سابق گورنر عزیز قریشی کو ان کو بیانات دینے پر جان سے مار دینے کی دھمکی بھرے فون آ رہے ہیں۔
دوسری جانب عیدالاضحیٰ کے موقع پر کئی تنظیموں نے قربانی کو لے کر تنازعہ کھڑا کیا تھا۔ ایک تنظیم نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ مسلم طبقہ کو اس عید پر مٹی کے بکروں کی قربانی دینی چاہیے۔ جس پر عزیز قریشی نے سخت رد عمل دیا تھا۔ ساتھ ہی عزیز قریشی نے رام مندر کی سنگ بنیاد پر اپنا بیان جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کسی بھی حکومت کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ سرکاری ذرائع کا استعمال کر کسی بھی مندرکی بنیاد رکھے۔
رام مندر کی سنگ بنیاد پر مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ہنومان چالیسہ کرنے کو کہا تھا۔ اس پر مسٹر قریشی نے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک جماعت ہے اور اسے بھی کوئی حق نہیں ہے کہ وہ چالیسہ کرائے یا مندروں اور دفتروں میں بتوں کی بنیاد رکھے۔ عزیز قریشی نے کہا میرے ان سب بیانوں کی وجہ سے مجھے جان سے مارنے کی مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ تم پاکستان چلے جاؤ۔