اردو

urdu

ETV Bharat / city

'جدید ٹکنالوجی کے بغیر اچھی حکمرانی ممکن نہیں' - بھارتیہ جنتا پارٹی

مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے کہا ہے کہ جدید ٹکنالوجی کا استعمال کئے بغیر اچھی حکمرانی نہیں کی جاسکتی۔ اس لئے حکومت تکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر توجہ دے رہی ہے۔

'جدید ٹکنالوجی کے بغیر اچھی حکمرانی ممکن نہیں'
'جدید ٹکنالوجی کے بغیر اچھی حکمرانی ممکن نہیں'

By

Published : Jun 11, 2020, 2:47 AM IST

مسٹرگڈکری نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کی مدھیہ پردیش کی پہلی ’ورچول ریلی‘ سے خطاب کیا۔ مسٹر گڈکری نے ناگپور سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ورچل ریلی سے خطاب کیا۔

جسے مدھیہ پردیش کے مختلف حصوں میں پارٹی کارکنوں اور دیگر لوگوں نے سنا۔ وہیں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان، بی جے پی کے ریاستی صدر وشنو دت شرما، سینئر لیڈر کیلاش وجیہ ورگیہ اور پربھات جھا ریاستی دفتر میں موجود رہ کر اور مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور تھاورچند گہلوت دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس ریلی میں شرکت کی۔

مسٹر گڈکری نے آزادی کے بعد کی صورت حال سے لے کر موجودہ حالات کا مختصرا ذکر کیا اورکہا کہ گڈ گورننس پر موجودہ نریندر مودی حکومت بہت زیادہ توجہ دے رہی ہے۔

اس کے لئے جدید ٹکنالوجی اور تکنیک کا استعمال کیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا کے موجودہ دور میں جن دھن اکاؤنٹ میں کروڑوں لوگوں کے کھاتوں میں حکومت نے ای ٹرانسفر کے ذریعہ پیسے پہنچایا۔ انہوں نے کچھ اور مثالیں دیں اور کہا کہ گڈ گورننس لانے کے لئے بہترین ٹکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کورونا وبا کے دور میں مرکزی اور ریاستی حکومتیں یقینا مشکل میں ہیں اورہم سبھی کو ہمت، خوداعتمادی اور مثبت سوچ کے ساتھ کورونا کا سامنا کرنا ہے۔ اس کی ویکسین آجانے پر ہی اس سے آزادی ملے گی لیکن تب تک لوگوں کو محتاط رہنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details