کانفرنس میں گیس متاثرین کی تنظیم کے کنونر عبدالجبار نے کہا کہ اس وقت پارٹیاں مذہبی خطوط پر انتخابات لڑ رہی ہیں جبکہ ہم نے بی جے پی اور کانگریس کو ایک خط کر ذریعے گیس متاثرین کو معاوضہ، ماحولیات کو صاف وشفاف بنانے نیز آلودگی میں کمی اور میڈیکل سے متعلق مطالبے کیے تھے۔ لیکن کسی بھی پارٹی نے اس پر غور نہیں کیا۔
عبدالجبار نے کہا 1984 میں ایم ایس سی کی گیس کا اخراج ہوا تھا جس میں نہ صرف جانی نقصان ہوا بلکہ اس کے نقصانات آج بھی ہم برداشت کررہے ہیں اور ایک تباہ کن گیس اس الیکشن کے دوران نکل رہی ہے۔
انہوں نے مذید کہا جو سوال ہم نے پارٹیوں سے کیے تھے اس میں ہمیں کانگریس کے امیدوار دگ وجے سنگھ سے جواب ملا ہے جس میں گیس متاثرین کے مسائل کو حل کرنے کی بات کہی گئی ہے-