اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال: حمیدیہ اسپتال معاملے پر ایف آئی آر درج

بھوپال میں حمیدیہ اسپتال کے پیڈیاٹرک وارڈ میں پیش آئے آتشزدگی واقعہ میں اب تک 13 بچوں کی موت ہوگئی، جس کے بعد کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے اسپتال کے ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔

حمیدیہ اسپتال معاملے پر ایف آئی آر درج
حمیدیہ اسپتال معاملے پر ایف آئی آر درج

By

Published : Nov 12, 2021, 7:55 AM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گزشتہ پیر کی رات سرکاری حمیدیہ اسپتال کے بچہ وارڈ میں آتشزدگی کی وجہ سے 4 بچوں کی موت ہوئی تھی تاہم مرنے والے بچوں میں اضافہ ہوکر اب تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔

حمیدیہ اسپتال معاملے پر ایف آئی آر درج

اس سلسلہ میں رکن اسمبلی مسعود نے ہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے ذمہ دار افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ عارف مسعود اور ان کے حامیوں نے صوبائی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے تھانہ کوہ فضا کا گھیراؤ کیا اور حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

عارف مسعود اور ان کے حامیوں نے وزیر صحت سے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا۔ عارف مسعود نے کہا کہ 15 نومبر کو وزیراعظم نریندر مودی بھوپال کے دورے پر آرہے ہیں ہم ان کے سامنے حمیدیہ اسپتال کے حادثے کو لے کر احتجاج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

عارف مسعود نے بتایا کہ آج کے احتجاج کرنے اور ایف آئی آر کرانے کا مقصد مستقبل میں اس طرح کے حادثات کو روکنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی واقعہ میں ابھی تک 13 بچوں کی موت ہوچکی ہے۔ حادثے کے متاثرین کو انصاف ملنا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details