اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: کسانوں نے احتجاج کا اعلان کیا - بھوپال

مدھیہ پردیش میں پھر کسانوں نے تحریک کا اعلان کیا ہے۔ بھارتیہ کسان سنگھ نے 15 اکتوبر کو بھوپال میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کسانوں نے کیا احتجاج کا اعلان

By

Published : Oct 14, 2019, 6:14 PM IST

Updated : Oct 14, 2019, 9:45 PM IST

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بھارتیہ کسان سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ اس برس ہوئی زیادہ بارش سے متاثر کسانوں کو مدھیہ پردیش سرکار کے ذریعہ معاوضہ دیے جانے میں ہو رہی تاخیر کی مخالفت میں وہ 15اکتوبر کو بھوپال میں احتجاج کریں گے۔

کسانوں نے کیا احتجاج کا اعلان

مدھیہ پردیش کسان سنگھ کے صدر رام بھروسے بسوتیا نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ مدھیہ پردیش میں اس سال ہوئی بارش سے خریف کی فصل کو کافی نقصان ہوا ہے۔کچھ کسانوں کے پورے کھیت ہی پانی میں ڈوب گئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بھارتی کسان سنگھ کے زیر اہتمام ضلع اور تحصیل سطح پر لاکھوں کسانوں نے آندولن کرکے میمورینڈم دیے لیکن حکومت اور انتظامیہ نے ان پر کوئی کاروائی نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے مجبور ہوکر کسان سنگھ کے ذریعے 15 اکتوبر کو بھوپال میں دھرنا دیں گے۔

Last Updated : Oct 14, 2019, 9:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details