مٹی میں دبنے سے چار بچوں کی موت پر رنج و غم کا اظہار - زخمی بچوں کے علاج
مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے راجدھانی بھوپال کے سوکھی سوینیا میں مٹی میں دبنے سے چار بچوں کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا اور حکومت سے زخمی بچوں کے علاج کا مکمل انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مٹی میں دبنے سے چار بچوں کی موت پر رنج و غم کا اظہار
سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ٹویٹر کے ذریعہ کہا کہ سوکھی سیونیا میں مٹی میں دبنے سے چار بچوں کی موت کی خبر بہت افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس دل دہلا دینے والے واقعے میں زخمی بچوں کے علاج کے مناسب انتظامات کئے جائیں۔ متاثرین کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد ہو ۔ اس واقعہ کے لئے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔