اردو

urdu

ETV Bharat / city

پاکستانی شہریت کی پیشکش کو ٹھکرانے والے عظیم فوجی؟ - عظیم فوجی اعزاز مہاویر چکر

مجاہد آزدی بریگیڈیئر محمد عثمان کی یوم پیدائش کے موقع پر ریٹائرڈ آئی جی ڈبلیو ایم انصاری سے خصو صی بات چیت۔

Mohammad Usman: who was offered to become Pakistan Army Chief
Mohammad Usman: who was offered to become Pakistan Army Chief

By

Published : Jul 15, 2020, 8:57 PM IST

پاکستان کی جانب سے شہریت کی پیشکش کو ٹھکرا کر بھارت کے لیے جان لٹانے کو ترجیح دینے والے بریگیڈیئر، جنہوں نے پاکستانی فوج میں شامل ہونے سے انکار کر دیا تھا حتیٰ کہ پاکستانی فوجیوں کے ہاتھوں اپنے ملک کے لیے جام شہادت نوش کرنے والے عظیم فوجی اعزاز مہاویر چکر سے نوازنے جانے والے محمد عثمان کی آج یوم پیدائش ہے۔

ویڈیو

برگیڈیئر عثمان کی یوم پیدائش 15 جولائی 1912 کو ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے گاؤں بی بی پورہ میں ہوئی۔ والدین کی خواہش تھی کہ وہ بھارت کی سب سے اونچے محکمے بھارت سول سروس پر فائز ہو کر ملک کی خدمت کریں۔

آئی جی ڈبلیو ایم انصاری نے خصوصی بات چیت میں کہا کہ' محمد عثمان بچپن سے ہی نڈر، بلند حوصلہ اور اونچے اخلاق والے شخصیت تھے۔ جس کی وجہ سے انہوں نے فوج کی نوکری کو ترجیح دی اور اس وقت کے سب سے اونچے فوج کی نوکری کے لیے انہوں نے امتحان دیا اور پاس ہو کر 1932 میں ٹریننگ کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئے'۔

انہوں نے انگلینڈ سے ایک فروری 1934 کو پاس کر دیگر بھارتی افسروں کے ساتھ اپنی خدمات شروع کی کیونکہ اس وقت بھارت ملک آزاد نہیں ہوا تھا اور ملک اس وقت انگریزوں کے ماتحت تھا تو انہوں نے کئی جگہوں پر اپنی فوجی خدمات جیسے پانچویں بٹالین، بلوچ رجمنٹ اور اس کے بعد مختلف جگہوں پر اپنی خدمات دیتے رہے۔ اسی درمیان ہندوستان دو ملکوں کے درمیان تقسیم ہوگیا۔ تقسیم کے وقت سنہ 1947 میں بلوچ رجمنٹ پاکستان کو الاٹ ہوا تھا اور پاکستان سرکار خاص طور پر پاکستان کے قائد محمد علی جناح کے لاکھ کہنے کے باوجود انہوں نے جناح کے نظریے کو ٹھوکر مار کر واپس بھارت آگئے تھے۔'

تقسیم کے بعد قبائل اور پاکستان آرمی نے مل کر جموں اور کشمیر پر قبضہ کی نیت سے حملہ کردیا۔ بریگیڈیئر عثمان اس وقت 77 پیراشوٹ بریگیڈ کے کمانڈر تھے ان کو کمانڈ کرنے کے لیے جموں و کشمیر بھیجا گیا جہاں انہوں نے دلیری کے ساتھ پاکستانی آرمی کے دانت کھٹے کرتے ہوئے پاکستانی فوج کو بھگایا۔' لیکن ایسی قربانیاں دینے کے باوجود بھی ایسے مجاہد آزادی جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ملک پر قربان ہو گئے انہیں لگاتار فراموش کیا جارہا ہے۔'

آئی جی ڈبلیو ایم انصاری نے کہا کہ' بریگیڈیئر محمد عثمان کے کارناموں کو عوام کے سامنے لانا وقت کا اہم تقاضا ہے، ہم آگے بھی ایسے مجاہد آزادی کے کارناموں کو عوام کے سامنے لاتے رہیں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details