مونیکا کہتی ہیں کہ ان کے دن کی شروعات ورزش سے ہوتی ہے ۔ وہ باغبانی کا بھی شوق رکھتی ہیں۔ ان دنوں خاندان کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزار رہی ہیں۔
تارک مہتا کی پوری ٹیم گھر پرہی ہے، اور سبھی کے ساتھ فون پر بات ہوتی ہی رہتی ہے۔ سبھی لاک ڈاؤن کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ کوئی اپنے گھروں میں پینٹنگ کر رہا ہے تو کوئی کھانا بنا رہا ہے۔
مونیکا مزید کہتی ہیں کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے لیکن حالات کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن بھی ضروری ہے۔ مونیکا سنجے مشرا اور راجپال یادو کے ساتھ ایک فلم کی شوٹنگ بھی کر رہی تھیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے شوٹنگ بھی رکی ہوئی ہے۔
مونیکا کا ماننا ہے کہ باوری کا کردار ان کے لیے یادگار ہے۔ تقریبا 6 سال پہلے انہوں نے تارک مہتا میں یہ کردار نبھانا شروع کیا تھا ان کو یہ امید نہیں تھی کہ لوگ اتنا پسند کریں گے۔ مونیکا کا ماننا ہے کہ وہ اصل زندگی میں بھی باوری کی طرح ہیں۔ اسلیے انہیں یہ کیریکٹر نبھانے میں زیادہ پریشانی نہیں ہوئی۔
تارک مہتا کی باوری یعنی مونیکا بھدوریا نے بھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بحران کے وقت لاک ڈاؤن کی پیروی کریں اور اپنے گھروں میں رہیں۔ انہوں نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ آپ کی گلی میں جانور جیسے اسٹریٹ ڈاگ، بلیاں ہوں گی تو آپ ان کی مدد کریں اور انھیں کھانا کھلائیں، یہ بھی ایک نیک کام ہے۔