اردو

urdu

ETV Bharat / city

'نئی تعلیمی پالیسی کا نفاذ ایک خاص طبقے کو خوش کرنے کی کوشش' - exclusive interview of aziz qureshi with etv bharat

سابق گورنر عزیز قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ بی جے پی صرف ہندوراشٹر کے اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس نہ تو روزگار ہے اور نہ ہی کوئی منصوبہ ہے۔

exclusive interview of aziz qureshi with etv bharat
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ عزیز قریشی کا خصوصی انٹرویو

By

Published : Mar 5, 2021, 7:51 PM IST

Updated : Mar 5, 2021, 8:53 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے مدرسوں میں وید اور پران پڑھانے سے متعلق حکمنامہ پر مدھیہ پردیش کے سینیئر کانگریس رہنما اور اتراکھنڈ کے سابق گورنر عزیز قریشی نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اتراکھنڈ کے سابق گورنر عزیز قریشی

انھوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جس طرح سے نئی تعلیمی پالیسی کے تحت کام کر رہی ہے وہ صرف اور صرف ایک طبقہ کو خوش کرنے کے لیے ہے۔

عزیز قریشی نے وید، پران اور گیتا کو نصاب میں شامل کرنے پر کہا کہ ان لوگوں کو شاید معلوم نہیں ہے کہ رامائن کے 133 ترجمہ اردو زبان میں بھی دستیاب ہیں اور گیتا کے 212 تراجم فارسی اور اردو میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آپ کو ان کے ساتھ ساتھ تمام مذاہب کی کتابوں کو پڑھانا ہوگا اور اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ صرف وید اور گیتا ہی پڑھائی جائے تو آپ کی سوچ غلط ہے اور یہ صرف ہندو راشٹر کا جھنڈا اونچا کرنے کی بات ہے۔

عزیز قریشی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی منشا ہے کہ بھارت کو ہندو راشٹر بنایا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کچھ بڑے کاروباریوں کو سب کچھ بیچ رہی ہے، جس کی شروعات انھوں نے زرعی قوانین بنا کر کے کی ہے۔ یہ قوانین کسانوں کے لیے ڈیتھ وارنٹ ہیں۔ یہ سرمایہ دارانہ حکومت ہے جو کی سماج وادی بننے کی کوشش کر رہی ہے۔

Last Updated : Mar 5, 2021, 8:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details