ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ساڑھے چھ لاکھ درخت 23 لاکھ کی آبادی والے اس شہر کو ماحولیاتی آلودگی کے پاک کرنے میں اپنا کردار نبھا رہے ہیں۔
عالمی یوم ماحولیات کے مو قع پر آج ہم شہر کے ان ہرے بھرے پیڑوں کے بابت آپ کو بتا ئیں گے جو یہاں کی پہچان ہونے کے ساتھ ساتھ قدرت کی بیش بہا قیمتی نظاروں حفاظت کر کے لوگوں کو اطمینان و سکون بخش رہے ہیں-
بھوپال شہر میں لوگوں کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سنہ 1900 میں اس شہر کی آبادی جہاں دس ہزار لوگوں پر مشتمل تھی- اب وہیں اس آبادی میں مسلسل غیر معمولی اضافے کے سبب یہ اعداد و شمار آج 23 لاکھ کے قریب پہنچ چکے ہیں- لیکن اس شہر میں ساڑھے چھ لاکھ ایسے درخت ہیں جو شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک و صاف رکھے ہوئے ہیں-